عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو ان شاء اللہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومتی اراکین نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے، شاید اسی لیے مذاکرات بند ہو جائیں۔ جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے، اور جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جس دن عمران خان نے باہر آنا ہوا تو اس دن ان شاء اللہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے جیل حکام نے صبح ہی منع کر دیا تھا۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ القادر کیس ہائیکورٹ میں جائے گا تو ساری دنیا کو پتا چلے گا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے، بشریٰ بی بی نے پچھلی سماعت پر بتایا تھا کہ وہ اگلی سماعت میں نہیں آئیں گی، بانی پی ٹی آئی ان کیسوں سے بری ہوں گے۔
عمران خان کی بہن کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے عمران خان کہہ رہے ہیں کہ سب کیسز سے بری ہو کر نکلوں گا، وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ اپنے کیسز کا سامنا کروں گا، انہوں نے سلمان اکرم راجہ کو مقرر کیا ہے۔
انہوں نے وہی کہنا ہے جو عمران خان کہیں گے، پارٹی 8 فروری سے سابق وزیراعظم کیساتھ کھڑی ہے اور کسی کے قبضے میں نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔