اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی جانب سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیاگیا ۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی ڈیل کا تاثر دینا ناانصافی ہے ۔

اختر مینگل کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ، چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں معدنیات کے شعبے، یعنی "مائنز اینڈ منرلز”، کا معاملہ حالیہ دنوں میں شدید تنازع کا شکار رہا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025پر مختلف صوبوں، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان، نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی جماعتیں، جیسے جے یو آئی (ف) اور اے این پی، اس بل کو صوبائی خودمختاری پر حملہ قرار دے رہی ہیں کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد معدنی وسائل پر کنٹرول صوبوں کے پاس ہے، اور وفاقی سطح پر قانون سازی کو وہ آئین سے انحراف سمجھتے ہیں۔

اس دوران حکومتِ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معدنیات کے شعبے میں راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جیسا کہ حال ہی میں "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم” کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ، چین اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک نے شرکت کی۔ تاہم، بلوچستان جیسے علاقوں میں سیکیورٹی کے مسائل، علیحدگی پسندوں کے حملے اور سیاسی غیر یقینی صورتحال اس کوشش میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter