مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ نہایت ضروری ہے۔

مہاجر پرندوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہاجر پرندے نیچر کا انمول تحفہ ہیں، دور دیسوں سے آنیوالے مہاجر پرندے نیچر کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔

latest urdu news

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مہاجر پرندے ماحولیات کے توازن کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں کافی معاونت کرتے ہیں، مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قدرتی اور قیمتی اثاثے کی حفاظت کے لئے پنجاب میں وائلڈ لائف فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

دوسری جانب سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی ترامیم کیلئے ہماری تجاویز قبول کرے تو اتفاق ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں اسلم غوری اور کامران مرتضی کےساتھ پریس کانفرنس کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی متفقہ مسودے کی طرف آگے بڑھیں، ہم چاہتے ہیں کہ 19 ویں ترمیم کو ختم کرکے 18 ویں ترامیم کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا اسٹیٹ نے آج آئینی ترمیم کے لیے مسودہ فراہم کیا ، ہم آج ہی اس پر غور کرنے جارہے ہیں ، ہماری تجاویز بھی قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں۔

News Alert Urdu