عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کر رہے ہیں، شرجیل میمن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کر رہے ہیں، پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت اس حد تک نہیں گئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ایک ٹیم حکومت سے مذاکرات جبکہ دوسری انٹرنیشنل پریشر ڈویلپ کرنے میں مصروف ہے۔

latest urdu news

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بارہ سال جیل میں رہے لیکن پھر بھی اپنے وطن پر آنچ آنے نہیں دی، ہم بھی نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی قیدی کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلے، عمران خان کے ملٹری کورٹس کے حق میں بیانات موجود ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ آج پارہ چنار کے جو حالات ہیں اس کی ذمہ دار نااہل پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران بنوں جیل سے دہشتگرد چھڑوائے گئے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو یرغمال بنانے والے اپنے صوبے میں تو ایک سڑک بھی نہیں کھلوا پا رہے، اس پر کیا عمران خان نے کوئی بیان دیا ہے؟ کیا عمران خان نے حکومت کو کوئی احکامات دیے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کے پی میں ساڑھے 3 سال میں ایک بھی کام نہیں کیا گیا، تحریک انصاف نے بھائی کو بھائی سے لڑوانے کی کوشش کی، کوئی ایک اچھا منصوبہ بتا دیں جو کے پی حکومت نے کیا ہو، نوجوان اپنی آنکھیں کھولیں اور دیکھیں کون کیا کر رہا ہے۔

pakistan news urdu latest

frontpage hit counter