دھرنوں سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھرنوں سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے، پہلے ایک جگہ دھرنا تھا، اب 12 مقامات تک دائرہ پھیلا دیا گیا، لوگوں کو تکلیف ہو تو، اسے ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملیر ایکسپریس کے فضائی معائنے کے بعد کے بی فیڈر کی لائننگ کا جائزہ لینے کے لیے ٹھٹھہ میں موجودگی کے دوران پریس کانفرنس میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں دھرنے دینے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہیں ایک مقام پر احتجاج کی پیشکش کی ہے، انتظامی اقدامات اور مذاکرات سے کراچی میں دھرنے ختم کر دیں گے۔

latest urdu news

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم پر امن احتجاج کے مخالف نہیں، مسئلے کو اچھے انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، پارا چنار میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر افسوس ہے۔

صوبائی وزیر سندھ کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کی ایم نائن تک تکمیل سے کراچی سے اندرون ملک جانیوالے مسافروں کا ایک گھنٹے کا وقت بچے گا، آج ملیر ایکسپریس وے کا فضائی جائزہ لیا ہے، اس منصوبے سے کراچی میں شاہراہ فیصل کے علاوہ دیگر اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کلری بگہیار فیڈر (کے بی فیڈر) کا معائنہ کرنے یہاں آیا ہوں، کے بی فیڈر کی لائننگ وفاق کے اشتراک سے کر رہے ہیں، تاکہ کراچی والوں کو پانی کی فراہمی بہتر ہوسکے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے لیے ابھی تک اپنا آدھا مالی شیئر دیا ہے، میں درخواست کروں گا کہ وفاقی حکومت اپنا پورا شیئر دے، ہمیں 260 ایم جی ڈی گیلن پانی کراچی کے لیے چاہیے، کے بی فیڈر کی لائننگ پر دو ماہ میں کام مکمل کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی آگیومینٹیشن کے لیے ورلڈ بینک بھی تعاون کر رہا ہے، ان کی شرط تھی کہ کسی کا پانی کا شیئر کم نہ ہو، کراچی کو پانی کی فراہمی بڑھا کر دو گنا کرنے جارہے ہیں، ابھی اس کے بعد حب ڈیم کی جانب جارہا ہوں، حب ڈیم کا منصوبہ بھی بر وقت مکمل کریں گے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی پریس کانفرنس میں کراچی کے دھرنوں پر بات کی، ایک روز پہلے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بھی قانون کے مطابق رات تک دھرنے ختم کرانے کا کہا تھا، تاہم مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے مزید علاقوں میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔

pakistan news urdu latest