پختونخوا ملک کا سب سے خوشحال صوبہ بن چکا ہے، علی امین گنڈاپور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں بدعنوانی پر قابو پا لیا گیا ہے اور خیبرپختونخوا اس وقت ملک کا سب سے خوشحال صوبہ بن چکا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی تھی، جبکہ 2024 کے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیاں کی گئیں، ان کے بقول عوام پر من پسند افراد کو مسلط کرنے کے لیے ہر قسم کے تجربات کیے گئے اور ملک میں آئین کو پامال کر کے ایک طرح کا مارشل لا نافذ کیا گیا۔

latest urdu news

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کو جبر اور طاقت کے بل پر نہیں چلایا جا سکتا، فیصلے کرنے والے باصلاحیت رہنما نہیں بلکہ فرمانبردار افراد چاہتے ہیں، اور اگر ہمارے فیصلے غلام کریں گے تو قوم بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف ہمیشہ ملک کے مفاد میں بات چیت پر آمادہ رہے ہیں، ان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ ملکی بہتری ہے۔ ہم پر تشدد کیا گیا، ہمارے رہنما، ان کی اہلیہ اور متعدد کارکنان جیلوں میں قید ہیں، جبکہ ہمارے 14 ساتھی شہید کر دیے گئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں، ہم نے کرپشن پر مؤثر کنٹرول حاصل کیا ہے اور خیبرپختونخوا اس وقت مالی طور پر خود کفیل اور خوشحال ترین صوبہ بن چکا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter