بھارتی سپریم کورٹ نے سائن بورڈز پر اردو زبان کے خلاف درخواست مسترد کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، بھارتی سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا میں میونسپل کونسل کے سائن بورڈز پر اردو زبان کے استعمال کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی علاقے میں اردو بولنے والے افراد موجود ہیں تو سرکاری زبان مراٹھی کے ساتھ اردو کا استعمال سائن بورڈز پر مناسب اور جائز ہے۔

latest urdu news

سماعت کے دوران بینچ نے کہا کہ اردو ایک مؤثر رابطے کی زبان ہے، اور اس سے اجتناب کے بجائے دوستی کی جانی چاہیے، عدالت نے یہ بھی کہا کہ اردو بھارت کی اپنی زبان ہے، جو یہیں پیدا ہوئی، پروان چڑھی اور فروغ پائی۔

یہ درخواست ایک خاتون کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میونسپل کونسل کے بورڈز پر صرف مراٹھی زبان کا استعمال ہونا چاہیے، تاہم عدالت نے اس مؤقف کو مسترد کر دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter