اسلام آباد، تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست میں ناشائستہ رویے کی بنیاد رکھی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو اعتماد دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست میں نامناسب رویے کو فروغ دیا، یہ حکومت بے اثر ہو چکی ہے، اعجاز چودھری کے تین بار پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے، یوسف رضا گیلانی کو نشست تحفے میں ملی، اسی لیے وہ خاموش ہیں، شہباز شریف کے پاس اتنے اختیارات نہیں کہ وہ اس معاملے پر کوئی کارروائی کر سکیں۔
تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے، اسے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیا جانا چاہیے، بانی نے اپنی ٹویٹ میں حقائق کو اجاگر کیا ہے، قومیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھتی ہیں۔
مہر بانو قریشی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت کراچی میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، جبکہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ بلاول بھٹو کو لاہور میں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا، مگر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کرنے والی جماعت کی اتحادی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ جمعرات کو سیاسی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، جے یو آئی سے رابطے جاری ہیں، اور اتحاد قائم ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے۔