پاکستان اور ایران کی جانب سے سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے مسائل سے مل کر نمٹنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے عباس عراقچی سے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور ایران دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ چیلنج ہے، خطے میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے 2 اہلکار ملک کے پُرامن جنوب مشرق میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان کی بازی ہارگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کا1 جنرل بھی شامل تھا۔