ڈنگہ پولیس کی بڑی کارروائی: موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ چور”شانا گینگ” گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: تھانہ ڈنگہ پولیس نے موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ چوری میں ملوث دو رکنی بدنام زمانہ "شانا گینگ” کو گرفتار کر کے مالِ مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے تحت، ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فہد الرحمن اور ان کی ٹیم، انچارج چوکی سٹی ڈنگہ سب انسپکٹر کامران اختر نے کامیاب کارروائی کی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارسلان احمد عرف شانا ولد فقیر حسین سکنہ کمالہ اور محمد عمران ولد جاوید اقبال سکنہ گردنوالہ شامل ہیں، جو تھانہ ڈنگہ اور گردونواح کے علاقوں میں موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 1 چنگ چی رکشہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور کے 2 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter