ہفتہ, 5 اپریل , 2025

اونیجا محبوب کی تلاش میں واپس پاکستان آنے والی ہے؟ نئی ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اونیجا اینڈریو رابنسن، وہ امریکی خاتون جو چند ماہ قبل اپنے انٹرنیٹ پر ملنے والے محبوب کو تلاش کرنے کے لیے کراچی آئی تھی، نیو یارک پہنچ چکی ہے۔

نیویارک: وہ امریکی خاتون، او نیجا اینڈریو رابنسن، جو چند ماہ قبل اپنے آن لائن محبوب کو تلاش کرنے کراچی پہنچی تھی، اب نیویارک واپس پہنچ چکی ہے۔

latest urdu news

اونیجا نے نیویارک میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اپنے امریکہ سے پاکستان اور پھر دبئی کے سفر پر گفتگو کی۔ دبئی میں گرفتاری کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "میں جیل نہیں گئی، بس دبئی میں ایک مشکل صورتحال کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی۔”

پاکستان میں اپنے آن لائن تعلق کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ "میں اور ندال انٹرنیٹ کے ذریعے ملے تھے اور ایک رومانوی تعلق میں تھے۔”

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنے لاپتہ بوائے فرینڈ کو تلاش کرنے کے لیے دوبارہ پاکستان جائیں گی؟ تو انہوں نے مبہم انداز میں جواب دیا، "ہم اس پر بات کریں گے۔” تاہم، ان کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ نیویارک میں رہنا چاہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

یاد رہے کہ 33 سالہ او نیجا 11 اکتوبر کو پاکستان آئی تھی تاکہ 19 سالہ ندال میمن سے شادی کر سکے، لیکن ندال کے خاندان کی مخالفت کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور مقامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter