پنجاب سے صرف 80 لوگ باہر نکلے جنہیں گرفتار کرلیا گیا، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی فائنل کال پٹ گئی، پنجاب سے صرف 80 لوگ باہر نکلے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل فائنل کال اور انقلاب ڈے تھا، آپ نے پنجاب کے حالات دیکھ لیے، پنجاب اور لاہور میں لوگ کال پر لبیک کہتے باہر نظر نہیں آئے۔

latest urdu news

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کل آخری کال پر صرف 80 لوگ پورے پنجاب سے باہر نکلے، پختونخوا والوں کی ابھی تک آنکھ نہیں کھلی، کے پی والا انقلاب ابھی تک سورہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پچھلی کال پر پھر بھی 250 بندہ نکل آیا تھا، لاہور اور پنجاب کے عوام کا میں شکریہ ادا کروں گی، بار بار فتنے کی کال کو مسترد کرکے عام آدمی کی طرف سے وزیراعلیٰ کو سپورٹ ملتی ہے، کل بشریٰ بی بی کو فساد مارچ کو لیڈ کرتے اور خطاب کرتے سنا۔

عمران خان کی اہلیہ نے کہا ہم نے سابق وزیراعظم کو چھڑا کر لانا ہے، کل وہ ٹرک پر موجود تھیں یہ پتا نہیں کیسی شریعت ہے، عدالت جانا ہوتو وہ کہتی ہیں کہ نامحرم کے ساتھ نہیں جاسکتی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب بشریٰ بی بی خطاب کیلئے آئیں شاید اس وقت انقلاب سونے چلا گیا تھا، یہ بے عزت ہی کرایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو 4 بندوں کے سامنے نکالا، علیمہ باجی کا دور دور تک کوئی پتا نہیں، علیمہ باجی کی خیریت دریافت کرنا چاہ رہی تھی کہ وہ کہاں ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاراچنار اور کرم میں دہشتگردی کی کارروائیاں ہوئیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو وہاں جانا چاہیے تھا لیکن وہ وفاق پر چڑھائی کیلئے آرہے ہیں، افسوس خیبرپختونخوا کے لوگوں پر ہے شاید انہوں نے اپنے مقدر پر سمجھوتہ کرلیا ہے، بہت افسوس ہوا ہے خیبرپختونخوا میں ورکرز کا 50 روپے ریٹ ہوگیا ہے، کل کارکنان میں 50،50 روپے بانٹے گئے۔

News Alert Urdu

Free website traffic