نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ: نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ میں مقتول خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے واپسی پر تھی کہ راستے میں علاقہ کاہی کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

latest urdu news

پولیس نے مقتول کی لاش قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈنگہ میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انتہائی افسوناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ بچہ سبزی لینے بازار گیا تھا، تاہم جب وہ واپس نہ آیا تو والد نے اس کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter