جعفر ایکسپریس 17 روز بعد سخت سکیورٹی میں کوئٹہ سے پشاور روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ جعفر ایکسپریس 17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔

latest urdu news

ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے بولان میل کو بھی روزانہ کی بنیاد پر بحال کردیا ہے اور بلوچستان بھر میں جلد حالات معمول پر آجائیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter