کامران ٹیسوری کا ڈمپر اور ٹینکر حادثات میں اضافے پر سندھ ہائیکورٹ کو خط

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ڈمپر اور ٹینکر حادثات میں غیر معمولی اضافے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا گیا۔

خط میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے بڑھتے حادثات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بڑھتے حادثات پر فوری اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

latest urdu news

کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ تشویشناک ہے، ڈمپرز کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر کارروائی کی جائے، ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

گورنر سندھ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ڈمپر حادثے میں 4 شہری جاں بحق ہو چکے، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔

لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے ملاقات کی گئی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter