شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔
نوشہرہ، شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے 10 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 7 افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ہسپتال داخل ہونیوالے افراد کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے، زہریلا کھانا کھانے والے افراد کی طبی امداد جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد نے زہریلا کھانا کھایا ہے، واقعے کے حقائق جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے جلد وجہ معلوم کرلی جائے گی۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کے لیے قانون سازی کرے گی۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ حکومت ایک نئے قانون کے ذریعے 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس قانون کے مطابق، 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رسائی سے روکنے کی ذمہ داری پلیٹ فارمز پر ہوگی۔