پنجاب کو کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا، چوہدری شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کو کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا، 18 سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود: چوہدری شافع حسین

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چئیرمن پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت منتہی اشرف کی زیر صدارت بورڈ کا 47 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احسان بھٹہ، صدر ایوان صنعت و تجارت لاہور میاں ابوذر شاد اور بورڈ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

latest urdu news

سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن نے بورڈ کی کارکردگی، ورکنگ اور آئندہ 6نماہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی بریفننگ دی۔

بورڈ اجلاس میں آڈٹ کمیٹی، رسک مینجمنٹ کمیٹی، ہیومن ریسورس کمیٹی سمیت 7 کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔

جبکہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے سی ای او کی تقرری اور دیگر معاملات کے حوالے سے کمیٹی دو ہفتوں میں سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

اس موقع پر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب کو کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا ہے، بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔

مزید 4 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز بنائے جارہے ہیں، صنعتکاروں کے مسائل کے فوری حل کیلئے پنجاب چیمبرز آف کامرس اینڈ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا فورم موجود ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی مراکز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا پروگرام جاری ہے تاہم غیر ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic