جنوبی کوریا میں ہولناک جنگلاتی آگ، 19 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیئول، جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ کے باعث 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، مشرقی جنوبی کوریا کے 12 مختلف مقامات پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اب تک 19 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق، آگ پانچ روز قبل شروع ہوئی تھی اور تیزی سے پھیلتے ہوئے اب تک 991 ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا چکی ہے، جبکہ 27 ہزار سے زائد افراد کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امدادی سرگرمیوں کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، آگ کی شدت کے پیش نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے حکومت نے جیلوں سے قیدیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

آگ نے سڑکوں اور مواصلاتی نظام کو درہم برہم کر دیا ہے، جس کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter