پاکستان کو عالمی اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔

عظیم اسکواش لیجنڈ اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی سونپ دی گئی۔

latest urdu news

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں منعقد ہوگی۔

یہ چیمپئن شپ 6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم پر مشتمل ہوگی، جس میں مینز اور ویمنز کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32 کھلاڑی حصہ لیں گے، جبکہ چیمپئن بننے والے کھلاڑیوں کو پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست انٹری ملے گی۔

سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اس ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter