اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، فواد چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے، لیکن اس کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، اس لیے اب اسے سیاسی قوتوں کے حوالے کر دینا چاہیے۔

latest urdu news

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں 120 سے زائد افراد اب بھی اغوا ہیں، جو ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری آل پارٹیز کانفرنس (APC) بلائیں اور پی ٹی آئی کے بانی کی شرکت لازمی یقینی بنائی جائے، کیونکہ ان کے بغیر کانفرنس کامیاب نہیں ہو سکتی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات ختم کرکے ایک پیج پر آنا ہوگا۔ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور پی ٹی آئی کے بانی کو مل کر بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ: بچوں اور عورتوں سمیت 104یرغمالیوں کی رہائی کی اطلاع، سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری

انہوں نے قومی حکومت کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ایک قومی حکومت بنائی جائے اور پھر ملک میں الیکشن کی راہ ہموار کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاستدان متحد نہ ہوئے تو حالات ہاتھ سے نکل سکتے ہیں، اس لیے وقت آ گیا ہے کہ تمام قوتیں ایک ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter