لیسکو اہلکاروں نے جان بوجھ کر میرے خلاف سازش کے ذریعے ڈرامہ رچایا، جواد احمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، گلوکار اور سربراہ برابری پارٹی جواد احمد کا کہنا ہے کہ لیسکو اہلکاروں نے جان بوجھ کر میرے خلاف سازش کے ذریعے ڈرامہ رچایا۔

لاہور میں لیسکو کیساتھ ہونیوالے تنازع پر پریس کانفرنس کے دوران سربراہ برابری پارٹی جواد احمد نے کہا کہ میری اہلیہ کے بیوٹی سیلون پر آکر لیسکو اہلکاروں نے بلز منگوائے اور کہا ہم میٹر چیک کرنا چاہتے ہیں، لیسکو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے یہاں بجلی چوری ہو رہی ہے جس پر مجھے غصہ آ گیا۔

latest urdu news

گلوکار نے کہا کہ لیسکو اہلکار بار بار کہتے رہے کہ ہم میٹر لے کر جائیں گے، گرین میٹر ہم نے خریدا ہوا تھا، وہ اتار کر لے جانا چاہتے تھے، اہلکاروں کی جانب سے لاک توڑ کر گارڈز کیساتھ بدتمیزی کی گئی، میں نے لیسکو والوں کو کہا آپ پولیس کو بلائیں، آپ میٹر نہیں لے کر جاسکتے۔

سربراہ برابری پارٹی نے کہا کہ میں نے لیسکو اہلکاروں کو کہا میں سیاسی آدمی ہوں، میں نے ہمیشہ کرپٹ اور چور لوگوں کے خلاف بات کی ہے، آپ پولیس کو بلا لیں، آپ میرے خلاف پتا نہیں کیا کیا خبریں چلوائیں گے۔

جواد احمد کے مطابق لیسکو اہلکاروں نے جان بوجھ کر میرے خلاف سازش کے ذریعے یہ ڈرامہ رچایا ہے، اس معاملے کو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا نے زیادہ اٹھایا، میرا مسئلہ یہ ہے میں پی ٹی آئی کی کرپشن پر بات کرتا ہوں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں جواد احمد کے خلاف ان کی زوجہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری کے الزام پر نواب ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ لیسکو حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں بجلی چوری سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter