کبریٰ اور گوہر کا رشتہ کرانے میں کس کا ہاتھ ہے؟ اہم انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکار عثمان مختار کا خاص جادو ہی کو اسٹار کبریٰ خان کی شادی کی وجہ بن گیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کی دوستی اتنی مضبوط ہوگئی کہ نئے سال کے آغاز پر شادی کا اعلان کر دیا گیا، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کے پیغامات دیے۔

latest urdu news

تاہم، اس خبر میں مزید رنگ عثمان مختار کی انٹری نے بھر دیا۔ اداکار نے انسٹاگرام پر کبریٰ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں انکشاف کیا کہ وہی ہیں جنہوں نے "رشتہ کرانے والی باجی” کا کردار ادا کیا تھا۔

کبریٰ خان نے بھی عثمان کی اسٹوری کا جواب مزاحیہ انداز میں دیا اور انہیں "رشتہ کروانے والا” قرار دیتے ہوئے لکھا، "خواتین و حضرات، آپ نے یہ بات براہِ راست ذریعے سے سنی ہے!”

مداحوں کے لیے یہ انکشاف مزید دلچسپی اور ہنسی کا باعث بنا، اور سوشل میڈیا پر یہ تبصرے خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ یہ شاندار جوڑی نہ صرف اپنی شادی بلکہ دوستوں کے دلچسپ انداز سے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter