غزہ میں جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے، شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ، وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق قاہرہ میں ڈی ایٹ ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی خطے اور دنیا کے امن کے لئے اہم ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور نوجوان معاشی ترقی کے کلیدی محرک ہیں، نوجوان توانائی، نئے خیالات اور تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایز ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ مقامی کاروبار کو فروغ دیتے ہیں، ڈی ایٹ ممالک کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سربراہی اجلاس کا موضوع 21 ویں صدی میں ہماری اجتماعی خوشحالی کا واضح خاکہ ہے، پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اپنے فلیگ شپ یوتھ پروگرام کے ذریعے معیاری تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے، 2013ء سے اب تک اس پروگرام کے ذریعے لائق اور قابل طالب علموں میں 6 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کئے جاچکے ہیں اور ہزاروں سکالرشپس دیئے گئے ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter