نیوزی لینڈ نے اس پہاڑ کو ایک زندہ انسان کیوں قرار دیا؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ میں ایک پہاڑی کو قانونی شخص کا درجہ قرار دے دیا گیا ہے۔

درحقیقت ایک نئے قانون کے تحت نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں کے لیے مقدس سمجھے جانیوالے پہاڑ کو ایک شخصیت کا درجہ دیا گیا ہے۔

latest urdu news

Mount Taranaki نامی پہاڑ کو اب Taranaki Maunga کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ پہاڑ نارتھ آئی لینڈ میں واقع ہے اور 2518 میٹر بلند ہے جبکہ سیاحت، ہائیکنگ اور برفباری سے جڑے کھیلوں کے لیے بھی معروف ہے۔

اس پہاڑ کی نئی قانونی حیثیت کے لیے قانون کی منظوری 30 جنوری 2025 کو دی گئی اور قانونی شخصیت کے طور پر اسے Te Kāhui Tupua کا نام دیا گیا ہے۔

حکومت اور Māori قبائل کے درمیان تصفیہ کرانے میں مدد فراہم کرنے والے رکن پارلیمان پال گولڈ اسمتھ کے مطابق اس پہاڑ کو عرصے سے اعزازی بزرگ قرار دیا جاتا تھا۔

18 ویں اور 19 ویں صدی میں نیوزی لینڈ برطانیہ کے زیرتحت گیا تو اس خطے اور پھر پہاڑ کا نام Taranaki رکھ دیا گیا۔

اسکے بعد مقامی قبائل کو وہاں اپنی رسومات ادا کرنے سے روک دیا گیا اور سیاحت کو فروغ دیا جانے لگا۔

مقامی قبائل نے 1970 اور 80 کی دہائی میں تحریک کا آغاز کیا تاکہ Māori زبان، ثقافت اور حقوق کو نیوزی لینڈ کے قوانین کے تحت تسلیم کیا جائے۔

اب اس پہاڑ کو ایک زندہ فرد کا درجہ دے دیا گیا اور یہ پہلی جگہ نہیں جسے یہ درجہ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 2014 میں سب سے پہلے Urewera کو بھی زندہ شخصیت کا درجہ دیا گیا تھا۔

اسکے بعد 2017 میں دریائے Whanganui کو انسان قرار دیا گیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter