قازقستان کے پاکستان میں سفیر یرزن کستافن کی گجرات چیمبر آف کامرس آمد، انڈسٹریل سیکٹرز کا دورہ کیا، گجرات میں پنکھوں اور فریچر انڈسٹری کا جائزہ بھی لیا۔
پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس قازقستان کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر گجرات چیمبر محمد منیر پشاوری سے ملاقات کی۔
صدر گجرات چیمبر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا صدر گجرات چیمبر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مظبوط کرنے کی ایک اہم کڑی ہے۔
گجرات چیمبر آف کامرس پاکستان میں مختلف ایمبیسیز اور ٹریڈ مشنز سے مسسل رابطہ میں ہے، گجرات چیمبر آف کامرس اور قازقستان ایمبیسی کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔
قازقستان کے سفیر نے کہا کہ ہم دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے کوشش کر رہے ہیں اس کے لیے ہم نے انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس قازقستان بنایا ہے۔
سفیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹریڈ کے حوالے سے آپ کے جو مسائل ہیں ان کو حل کریں۔ قازقستان کے سفیر نے وفد کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس میں ڈسپلے سنٹر اور گجرات میں پنکھوں اور فرنیچر انڈسٹری کا بھی دورہ کیا۔