توڑ پھوڑ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد، انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

latest urdu news

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصرکے خلاف پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑپھوڑ کیس کی سماعت کی، جس دوران وکیل صفائی عائشہ خالد کی جانب سے اسد قیصر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عائشہ خالد کا کہنا ہے کہ اسد قیصرکی طبیعت ناساز ہے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے اسد قیصر کی استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

دوسری جانب گرین پاکستان پروگرام (سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام) کے تحت پاکستان بھر میں 1 ارب سے زائد کم پودے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں ہدف کے 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ کے مقابلے میں 2 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ پودے لگائے جاسکے ہیں۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter