وفاقی کابینہ نے 2 صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ کی جانب سے 2 صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطاق وفاقی کابینہ نے دو صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی بھی منظوری دے دی، آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد صدارتی آرڈیننس جاری کردیے جائیں گے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور لڑ رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا 5 سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ دہشتگرد مارے گئے، افواج پاکستان نے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا، افواج پاکستان نے آپریشنز میں دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

latest breaking news in urdu