اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن مندی کا رجحان رہا. جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن بھی مندی کا رجحان جاری رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب 96 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

latest urdu news

مالیاتی نتائج توقعات سے کمزور، رول اوور ویک میں لیوریج پوزیشنز، اور فرٹیلائزر سیکٹر میں بھاری فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ پر اثر ڈالا۔ بدھ کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی کے بعد 111487.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن کے دوران 540 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھنے کو ملی، تاہم فرٹیلائزر، آئی ٹی، اور آٹوموٹیو سیکٹرز میں زبردست فروخت کی وجہ سے یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی، اور ایک موقع پر انڈیکس 873 پوائنٹس تک نیچے گیا۔

کاروباری حجم بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں 13.24 فیصد کم رہا، اور 448 کمپنیوں کے حصص میں صرف 138 میں اضافہ جبکہ 247 میں کمی دیکھنے کو ملی۔

قیمتوں میں نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں رفحان میظ کے شیئرز 100.01 روپے بڑھ کر 9400 روپے تک پہنچ گئے، جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز کے حصص 48.08 روپے بڑھ کر 2951.92 روپے ہوگئے۔ دوسری جانب ہوئسٹ پاکستان اور اسماعیل انڈسٹریز جیسے شیئرز کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہوئیں۔

مارکیٹ میں مندی کی شدت کے باوجود اختتامی لمحات میں کچھ خریداری سرگرمیوں نے مندی کے اثرات کو جزوی طور پر کم کیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter