منظور وسان کی عمران خان سے متعلق نئی پیشگوئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے ایک بار پھر بانی تحریک انصاف عمران خان کے سیاسی مستقبل سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ سال بھی جیل میں ہی رہیں گے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ وہ عمران خان کو جلد رہائی پاتے نہیں دیکھ رہے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ موجودہ حالات میں خاموشی اختیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ وہ دھرنوں اور احتجاج سے گریز کریں اور اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔

منظور وسان اپنی سیاسی پیشگوئیوں کے لیے مشہور ہیں اور ان کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter