صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کہتے ہیں ماضی کے حکمرانوں نے اداروں کی اپ گریڈیشن اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی لیکن ٹیوٹا کے اداروں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کی بہتری میرا عزم ہے۔
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں ٹیوٹا کے بعض غیر فعال اداروں کو مکمل فعال کرنے اور دیگر ملکی و غیر ملکی اداروں کیساتھ اشتراک کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
چئیرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد ساجد کھو کھر نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات سے آگاہ کیا
اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے ٹیوٹا اداروں میں پڑھائے جانے والے برسوں پرانے کورسز کو تبدیل کر کے نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی ہیں۔
پہلی بار ٹیوٹا کے اداروں میں سولر ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کی جارہی ہے ،چائنیز کے علاوہ عربی ،کورین اور جیپنز لینگویج کے کورس بھی کروائے جارہے ہیں، ٹیوٹا کے اداروں کی لیبز کو آپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
چودھری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہنرمند افرادی قوت کی جاب پلیسمنٹ کیلئے اکیڈمی اور انڈسٹری کے مابین رابطے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹیوٹا کے کالج کو فعال بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔