سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا میرے لئے لعنت ہے، سومی علی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے سلمان خان کی گرینڈ فرینڈ کے طور پر مشہور ہونے کو لعنت قرار دیدیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سومی علی کی جانب سے سپر اسٹار سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر جانے جانا اپنے لیے سب سے بڑی لعنت قرار دے دیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سومی علی نے سوال کے جواب میں یہ کہا کہ میں نے امریکا میں بہترین کام کیا اور بہت کچھ حاصل کیا لیکن اس سب کے باوجود لوگ مجھے سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ کے طور پر پہچانتے ہیں۔

سومی علی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اس سال 59 یا 60 سال کے ہو جائیں گے لیکن وہ ابھی بھی اسکول کے لڑکوں کی طرح سلوک کرتے ہیں، عدم تحفظ کا شکار ہونے کے باعث دوسروں کو ہراساں کرتے ہیں۔

خوبرو اداکارہ نے کہا کہ وہ لوگوں کو مجھ سے بات نہ کرنے کیلئے مجبور کرتے ہیں اور لڑکیوں کو سلمان خان کی حقیقت کا کئی سالوں کے بعد پتہ چلتا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان ایک بھارتی اداکار ہیں جو بالی وڈ فلموں میں کام کرتے ہیں، انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988ء میں فلم ”بیوی ہو تو ایسی“ سے کیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter