ہفتہ, 15 مارچ , 2025

کراچی کی روشنیاں ماند پڑ گئی تھیں، گورنرہاؤس نے روشنیاں بحال کر دیں،کامران ٹیسوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہر قائد کی روشنیاں ماند پڑ گئی تھیں، گورنرہاؤس نے روشنیاں بحال کر دیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحاد رمضان کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ روشنی کے شہر میں روزگار کے بھی وسیع مواقع بڑھیں گے، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے میری ٹیم شب و روز کوشاں ہے، اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں دعائیں سنتا ہے، قوم ملک کی ترقی کے لئے دعائیں کرے۔

latest urdu news

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آج گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے آئی ٹی کے جدید کورسز بالکل مفت کررہے ہیں، مستحقین میں راشن بیگز تقسیم اور نوجوانوں کو لیپ ٹاپس بھی دیئے جا رہے ہیں، نئے وزراء حلف اٹھا چکے، اللہ انہیں عوام کی خدمت کی توفیق دے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے طلب کیے گئے افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے، جبکہ پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں سے متعلق پوسٹس پر بھی سخت استفسار کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter