ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی، مریض پریشان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی نے مریضوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے اسپتالوں کیلئے گزشتہ 7 مہینوں کے دوران ادویات خریدی نہیں جاسکی ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں اب ادویات بالکل ناپید ہو گئی ہیں۔

latest urdu news

کشیدہ صورتحال نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا اور سب سے زیادہ مشکل صورتحال ایمرجنسی میں شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کی ہے جن کےعزیز و اقارب نہ ہوں تو انکا علاج بھی ممکن نہیں ہے۔

اسپتالوں کے وارڈز تو بہت دور کی بات ہے، شعبہ حادثات اور ایمرجنسی میں عملے کے پاس سرنج اور بینڈیج بھی دستیاب نہیں، جبکہ اسپتال آنیوالے مریضوں کو ڈاکٹرز بھی ہزاروں روپے کی ادویات لکھ کر دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پوسٹ میں گریڈ 1 تا 15 کی مزید سینکڑوں آسامیوں کو ختم کردیا گیا۔

اسلام آباد، وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ 1 تا 15 کی مزید سینکڑوں آسامیوں کو ختم کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ 1 تا 15 کی مزید 1511 آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter