سابق کپتان بابراعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان بابراعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ کرکٹر بابراعظم 26 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں۔

latest urdu news

مایہ ناز کرکٹر کو خراب کارکردگی کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھلایا گیا تھا، بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف 3 رنز درکار ہیں۔

انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اب صائم ایوب اور شان مسعود پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں اوپننگ کریں گے۔

دوسری جانب نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کی جانب سے طالبان حکومت کے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی سے کابل میں ملاقات کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق خان اور افغان وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی کی ملاقات کے دوران کابل میں تعینات پاکستانی ہیڈ آف مشن ایمبیسیڈر عبیدالرحمٰن نظامانی، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان احمد نسیم وڑائچ اور وفد کے دیگر ارکان موجود تھے۔

سراج الدین حقانی اور صادق خان نے ساتھ پاک افغان تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter