لوگوں کے رویوں نے اندر سے مار دیا، مداح معاف کردیں، مناہل ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاکر مناہل ملک، جو حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں، نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ ہمیشہ کے لیے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ مناہل نے اپنے پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بہت ظالم ہے اور یہ کسی کو سکون سے جینے نہیں دیتی، اس لیے امید ہے کہ اب وہ اپنا چہرہ لوگوں کو نہیں دکھائیں گی۔

latest urdu news

مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے منفی رویوں سے تنگ آ چکی ہیں اور اندر سے بہت حد تک ٹوٹ چکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اس لیے اپنوں کے ساتھ وقت گزاریں اور غلطیاں کرنے والوں کو معاف کر دیں۔ اپنے پیغام میں مناہل نے ناقدین کو مشورہ دیا کہ نفرت پھیلانا بند کریں اور زندگی کی مختصر مدت کو سمجھتے ہوئے اسے بامقصد بنائیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا اور وضاحت کی کہ ویڈیوز جعلی ہیں اور انہیں اے آئی کے ذریعے ایڈیٹ کیا گیا ہے۔

تاہم، ان کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں اور چند شوبز شخصیات نے الزام لگایا کہ مناہل نے خود اپنی ویڈیوز وائرل کیں تاکہ شہرت حاصل کی جا سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minahil malik (@minahilmalik727)

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter