سینئر صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی خاتون تحریک انصاف کے جلسوں کی پلاننگ کر رہی ہے۔
لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آڈیو موجود ہے، غیر سیاسی خاتون تحریک انصاف کے جلسوں کی پلاننگ کر رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غیر سیاسی خاتون، سابق وزیراعظم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہی تھی، غیر سیاسی خاتون ہر ایم پی ایے کو بندے لانے کا ٹارگٹ دے رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غیر سیاسی خاتون کی آڈیو سامنے آئی ہے، غیر سیاسی خاتون جلسوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، وسائل کو اسٹیٹ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں پولیس والے اغوا ہو رہے ہیں، صوبے کا وزیراعلیٰ الجہاد الجہاد کے نعرے لگوا رہا ہے، کے پی، میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، تحریک انصاف والے ملک میں فتنہ فساد کرنا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ان سے چندے کے نام پر 1 روپیہ اکٹھا نہیں ہوا، یہ ہمیشہ کی طرح لاشیں چاہتے ہیں، ان کی مس کال کو پاکستانی عوام بالکل سپورٹ نہیں کرے گی، اسٹیٹ کیخلاف جہاد نہیں ہوتا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ کے خلاف جہاد کرنے والوں کا انجام برا ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی زوجہ بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈا پور جہاد میں اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائیں۔