اسلام آباد، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی مسائل کا حل بات چیت اور مشاورت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹیرنز فار گلوبل ایکشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران یہ کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن استحکام اور بنیادی حقوق کے لیے اقدامات کرتا رہا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف فورمز پر غزہ میں مظالم کیخلاف آواز اٹھائی، ریاستوں کو انسانیت کیخلاف جرائم پر بین الاقوامی عدالت کیطرف دیکھنا پڑتا ہے، کریمنل لا، موسمیاتی تبدیلی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی امن واستحکام کے لیے کام کر رہا ہے، اسمگلنگ، ایمگریشن، بچوں کے حقوق، بحری تحفظ پر آواز اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جعلی مقدمات میں پھنسایا ہوا ہے، عمران خان کا فیصلہ سر آنکھوں پر، ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان ہیں، علاوہ ازیں ہم کسی کو نہیں مانتے۔
انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر کمروں سے باہر نہیں نکل رہا، کارکنان عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔