جہلم: عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنا مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے، بلال اظہر کیانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 60 میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے پر تیزی سے کام جاری ہے اور بہت جلد عوام کو اس منصوبے کی تکمیل کی خوشخبری بھی دی جائے گی۔

latest urdu news

وزیر مملکت نے سلی پل، روپڑ پل اور چکوہا روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا، جنہیں مقامی آبادی کا دیرینہ مطالبہ قرار دیا جا رہا تھا۔ افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا اور کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانا پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائد محمد نواز شریف کی سیاست کا بنیادی اصول ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک بھر میں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں سیوریج، نکاسی آب، فراہمی آب، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلی پل اور روپڑ پل کی تعمیر سے ہزاروں شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، کیونکہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران یہ علاقے آمدورفت سے تقریباً منقطع ہو جاتے تھے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے دور دراز علاقوں کے مکینوں کو محفوظ، آسان اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

للِہ تا جہلم ڈوئل کیرج وے دسمبر تک مکمل ہوگا، عوام کو جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کریں گے۔ بلال اظہر کیانی

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ چکوہا روڈ کی تعمیر اور افتتاح سے اہلِ علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے، جس سے روزمرہ آمدورفت میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو سفری سہولت میسر ہوگی۔

قبل ازیں مختلف مقامات پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی آمد پر مقامی شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور روایتی پگڑی پہنا کر ان کا خیرمقدم کیا۔

تقریب میں موجود شہریوں نے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں آمدورفت، رابطہ سڑکوں اور بنیادی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter