ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا شخصیت رجب بٹ نے پہلی بار اپنی مالی حیثیت سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے تھے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے رجب بٹ سے سوال کیا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر رجب بٹ نے مسکراتے ہوئے پہلے میزبان سے پوچھا کہ کیا انہیں کروڑ پتی اور ارب پتی کے درمیان فرق معلوم ہے۔
میزبان کے اثبات میں جواب دینے پر رجب بٹ نے کہا، "الحمدللہ، میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا۔”
رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے دعوے پر مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ صارفین نے ان کی کامیابی کو سراہا، جبکہ بعض افراد نے ان کے دعوے پر حیرت کا اظہار کیا۔
رجب بٹ نے اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا آمدنی پر بات کی
واضح رہے کہ رجب بٹ پاکستان کے مقبول ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور یوٹیوب سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔
