یونیورسٹی آف گجرات میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے باوقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

University of Gujrat میں 10 مئی 2025 کی تاریخی کامیابی “معرکۂ حق” کی یاد میں ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی شاندار کارکردگی، حب الوطنی اور قومی جذبے کو سراہا گیا۔ تقریب میں اختر فاروق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

latest urdu news

اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد نعیم بٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ناصرہ پروین نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ تقریب میں سنڈیکیٹ ممبر اوورسیز پاکستانی طارق محمود شیخ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا، سینئر اساتذہ، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور دیگر معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے قومی یکجہتی، قربانی، جرات اور حب الوطنی کے جذبات کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں اختر فاروق نے نوجوان نسل کے قومی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں اتحاد، نظم و ضبط، قومی شعور اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے صرف تعلیم فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ معاشرے میں مثبت سوچ، اخلاقی اقدار اور وطن سے محبت کے فروغ میں بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

معرکہ حق نے قومی یکجہتی اور ریاستی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

“معرکۂ حق” کے سلسلے میں منعقد کیے گئے مختلف اسپورٹس اور ہم نصابی مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز، اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے طلبہ کی صلاحیتوں اور ان کے قومی جذبے کو خوب سراہا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter