اگرپاکستان ہےتو ہماری سیاست باقی رہے گی ، مصطفیٰ کمال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک ہےتو ہماری سیاست ہے، جمہوریت ہے،اگر کسی ملک کی فوج کو ختم کردیا تو ان ممالک کے حالات ہم نے دیکھے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، سیاست سے اختلاف نہیں، احتجاج سیاست کا حصہ ہے لیکن کہیں ہماری سیاست ملکی سالمیت اور عزت کو داؤ پر نہ لگا دیں ۔

latest urdu news

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی مسئلہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے، حکومت اور ریاستی ادارے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے متحرک ہیں ، تحریک انصاف کا 15 اکتوبر کے احتجاج کا اعلان ملک کے مفاد میں نہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے پاکستان ہی آخری امید ہے، تحریک انصاف پر اینٹی اسٹیٹ ہونے کا الزام لگتاہے، 15 اکتوبرکواحتجاج کی کال سے اس الزام کوتقویت ملتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کی طرح عمل کرنا چاہیے ورنہ وہ اکیلے رہ جائیں گے، ان کے جو لوگ باہر ہیں انہیں سمجھائیں، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter