تحریک انصاف کو احتجاج کی کال مؤخر کردینی چاہیے، لیاقت بلوچ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس حکومت یا پارٹی نہیں پوری قوم کیلئےاعزازکا باعث ہے۔

اپنے ایک بیان میں نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو احتجاج کی کال موخر کردینی چاہیے، حکومت عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مانے، آئینی ترامیم کا فیصلہ صرف حکومت کا ہے تو اس نے کوئی تیاری نہیں کی۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے اقتصادی وفد کا دورہ پاکستان سے مربوط دوستی کا پیغام ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کراچی کے ایئرپورٹ پر دہشتگردی ملک دشمن حملہ ہے، پاکستانی عوام چین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کا اہتمام کریں۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 26 ویں آئینی ترامیم کی حمایت کیلئے اپنا مطالبہ حکومت کے سامنے پیش کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے آئینی ترمیم کی حمایت کے بدلے حکومت سے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کردیا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter