آئینی ترمیم کا معاملہ : ایم کیوایم نے حمایت کیلئے اپنا مطالبہ حکومت کیلئے سامنے رکھ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 26 ویں آئینی ترامیم کی حمایت کیلئے اپنا مطالبہ حکومت کے سامنے پیش کردیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ہونیوالی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے آئینی ترمیم کی حمایت کے بدلے حکومت سے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کردیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کے مسودے کو ترمیم کا حصہ بنایا جائے۔

واضح رہے اس سے قبل ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کہہ چکے ہیں کہ آئینی ترامیم کسی اصول پر نہیں بلکہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter