دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کرکے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو سائلین کی شکایات فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے سنٹر میں موجود شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے اور شکایات کے ازالے کو یقینی بنایا جائے۔
سنٹر میں سہولیات اور عملے کی حاضری کا معائنہ
ساجدہ رزاق نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں ٹوکن سسٹم، انتظار گاہ، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار بہتر رکھنے اور سنٹر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے پر زور دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ فرد، انتقال اور اراضی ریکارڈ سے متعلق معاملات میں تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا ماڈل بازار دینہ کا رات گئے دورہ، شہریوں سے سہولیات پر رائے طلب
انہوں نے متعلقہ عملے کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ بزرگ شہریوں اور خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات اور فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ انہیں اپنے کاموں کے لیے غیر ضروری انتظار اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ماخذ: فراہم کردہ سرکاری معلومات
