قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی۔

latest urdu news

حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اتحادیوں کی مشاورت سے اجلاس کی طلبی کے لیے شیڈول طے کیا گیا۔

اجلاس کے لیے ایوان کی کارروائی کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا، اجلاس کے دوران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بھی ہونے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی میں فائر سیفٹی ڈرل کے دوران پانی ڈی جی میڈیا کے دفتر میں داخل

حکام نے قانون سازی کے لیے مختلف بلز ایوان میں پیش ہونے کا عندیہ دیدیا، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، آرڈیننسز اور دیگر دستاویز ایوان میں پیش ہوں گی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter