جو گھر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو، اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیان پر اداکارہ کومل رانی سوارنکر نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ وہ دونوں کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی وجہ ہیں۔

latest urdu news

کومل رانی نے سنیتا کے بیان کے ایک روز بعد انسٹاگرام اسٹوری میں ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جو گھر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو، اسے کوئی دوسرا شخص نہیں توڑ سکتا۔

کومل رانی نے مزید الزام عائد کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک ذہنی دباؤ میں رکھا جاسکتا ہے، اسے کام کرنے سے روکا اور دوسروں سے دور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک وفادار بیوی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے اور کہا کہ نجی اختلافات کو عوام کے سامنے لانا ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔

گووندا کی ناراض اہلیہ نے شوہر کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا

دوسری جانب سنیتا آہوجا نے جمعہ کو کولکاتا کے دکشینیشور کالی مندر کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور خواتین اور نوجوانوں سے ان کی حمایت کی اپیل کی۔ سنیتا کے مطابق ان کا گھر بغیر کسی وجہ کے بکھر رہا ہے۔

اس سے قبل گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد ہونے والی چہ مگوئیوں پر کہا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter