سرکاری اسکولوں میں کل چھٹی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے مختلف سرکاری اسکولز میں کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق احتجاج کے پیش نظر اور سیکیورٹی صورتحال پر اسکولز کو بند کیا گیا ہے، اسکولز انتظامیہ کی جانب سے والدین کو چھٹی کےحوالے سے مطلع کیا گیا۔

سیکٹرجی 7 اور ستارہ مارکیٹ کے اسکولز میں پولیس اہلکاروں کو ٹھہرایا جائے گا، سیکٹرایف 7تھری کےسرکاری اسکول میں بھی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے بھی کمر کس لی۔ ریڈ زون مکمل طور پر سیل، خیبرپختونخوا سے آنے والوں مظاہرین کو روکنے کیلئے بڑی شاہراہوں پر خندقیں بھی کھودنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی تیاری کی جارہی ہے، اس بار مستقل حل تلاش کریں گے، وزیر داخلہ

شہر کی مختلف شاہراہوں پر آہنی دیواریں بنانے کیلئے خالی کنٹینرز میں مٹی کی بوریاں بھری جائیں گی۔ مزدوروں نے کام تیز کردیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter