وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے اپنا نقصان اور لوگوں کا نقصان کرائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کے زیادہ تر لوگ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتے، ابھی وقت ہے اس تنگ گلی میں نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہ بچے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر حکومت مکمل عملدرآمد کرائے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ڈراموں سے کوئی چیز حاصل نہیں ہوسکتی، اب یہ نہیں ہوگا کہ وہ لوگ آئیں گے اور ملک بند ہوجائے گا، اس مرتبہ مکمل لائحۂ عمل بنائیں گے۔ حکومت بار بار اس طرح کی صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مطالبہ ہےبانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کروائیں، ان کا یہ مطالبہ ویسے ہی پورا ہوجاتاہے، قانون کے مطابق علاج کروارہے ہیں۔ رات بھی چیک اپ ہواہے۔ خدارا اپنی سیاست سے نکلیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رات ایک بجے پشاور میں جنازوں میں تھا، شہدا کے جنازے میں کے پی کے کسی وزیر نے شرکت نہیں کی۔ آپ کےسیاسی اختلافات جتنے مرضی ہوں لیکن اتنا اوپر کسی کوجاتے نہیں دیکھا، ایساکبھی نہیں ہواکہ جنازوں میں شرکت نہ کریں۔
پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
محسن نقوی نے کہا کہ دنیامیں پیٹرول کی قیمت کہاں جارہی ہے،پتہ ہے، اگر پیٹرول کی قیمت اپنی جیب میں ڈال رہےہوتے توپھر توبات کرتے، جس طرح دنیاکی صورتحال ہےعلی پرویزملک صحیح کہہ رہےہیں کہ1000پربھی پٹرول نہیں ملے گا، کل بھی پیٹرول بہت مشکل سے منگوایا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئےصوبوں کامعاملہ بہت تیزی سے بڑھ رہاہے، میں بہت پر امیدہوں،اللہ تعالیٰ نے چاہا تو صوبے ضروربنیں گے۔
