پاکستان کےمعروف گلوکار ابرار الحق اورراحت فتح علی خان کا نیا گانا ’تصویر‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا،تاہم گانے کے انداز اور آواز نے کئی سننے والوں کو پہلے پہل حیران کردیا۔
گانے کےبول اورموسیقی کا انداز ایسا ہےکہ ابتدا میں بعض صارفین اسے قومی نغمہ سمجھ بیٹھے،تاہم ویڈیو میں اداکارہ سونیاحسین کی موجودگی سےواضح ہواکہ ’تصویر‘دراصل محبت،جدائی اور محبوب کی یاد پر مبنی ٹریجڈی سونگ ہے۔
ابرار الحق اور راحت فتح علی خان کی آواز میں پیش کیےگئے گانےکوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے،جبکہ بعض مداحوں نے شاعری اور گانے کے انداز پر تنقید بھی کی۔
ایک صارف نےتبصرہ کیا کہ ابرار الحق کو اپنی پی آر ٹیم اور گیت نگار تبدیل کرنا چاہیے،کیونکہ یہ ان کا روایتی انداز نہیں،ایک مداح نےکہا کہ اسے لگا یہ قومی نغمہ ’اے وطن پیارے وطن‘ ہے۔
چاہت فتح علی نے خود کو نمبر ون گلوکار قراردیدیا، عاطف اسلم دوسرے نمبر پر
گانے کی ویڈیو میں سونیا حسین کی اداکاری اور محبت و جدائی کی کہانی پیش کی گئی ہے، جس نے گانے کو قومی نغمے کے بجائے ایک جذباتی ٹریجڈی سونگ کے طور پر واضح کردیا۔
