8
امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن پر غور کر رہا ہے۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہےکہ ریاض حوثیوں کے خلاف اکیلے بھی فوجی کارروائی کرسکتا ہے،تاہم سعودی عرب نےکارروائی کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔
رپورٹ کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو انٹیلی جنس اور ٹارگٹنگ کے حوالے سے معاونت فراہم کررہی ہے، تاہم امریکا فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی حملوں میں شامل نہیں ہوگا۔
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار
امریکی میڈیاکاکہنا ہےکہ بحیرہ احمرمیں بحری جہازوں کوخطرہ لاحق ہونےکی صورت میں امریکا کارروائی میں شامل ہوسکتا ہے۔
